نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مظالم اور جارحانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ اسرائیل غزہ پرحملے بند اور محاصرہ ختم کرے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسئلہ فلسطین پر واضح مؤقف رکھتاہے، اسرائیل6 دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطین میں مظالم ڈھا رہاہے، اسرائیلی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے۔
نگران وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر او آئی سی کا اہم اجلاس ہونے جارہا ہے، اوآئی سی کا خصوصی اجلاس18 اکتوبر کو جدہ میں ہوگا، انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں اسرائیل نہتے فلسطینیوں پرظلم کررہاہے، اسرائیلی حملوں میں معصوم فلسطینی خواتین اور بچے مارے جارہے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
نگران وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ چینی صدرکی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، دورہ چین میں نگران وزیراعظم اہم ترین میٹنگز میں شامل ہوں گے۔ نگران وزیراعظم دورہ چین میں چینی صدر اور وزیراعظم سے ملیں گے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہدورہ سےچین اور پاکستان کے باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ فورم کے موقع پرانوارالحق کاکڑ دیگرعالمی رہنماؤں سےبھی ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے، جعلی خبروں پرکان نہ دھریں،سی پیک جاری رہے گا۔ ریلوےکی ترقی کامنصوبہ بھی سی پیک میں شامل ہے۔