امیر جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے وحشیانہ سلوک کانوٹس لیں۔
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما ابوالولید خالد مشعل نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فلسطین کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔حماس رہنما نے جے یو آئی کی جانب سے یوم طوفان اقصٰی منانے پر مولانا فضل الرحمٰن سے اظہار تشکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔اسرائیل کی فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے انخلا کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈلائن
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں۔ اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے وحشیانہ سلوک کانوٹس لیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی ساتویں دن میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 1799 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 1300 صیہونی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔ہم کسی بھی حال میں ہم غزہ چھوڑ کر نہیں جائیں گے: ہلال احمر فلسطین
اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے متعدد واقعات کے بعد حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا اور محض 20 منٹ میں 5000 راکٹ فائر کئے تھے جبکہ سینکڑوں اسرائیلی فوجی اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنایا۔