اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن پر ہلال احمر فلسطین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی حال میں ہم غزہ چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔
ہلال احمر فلسطین نے اسرائیلی دی گئی ڈیڈ لائن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نےغزہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کسی بھی حال میں ہم غزہ چھوڑ کر نہیں جائیں گے ہم اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے،ہم لوگوں کو موت کے منہ میں چھوڑ کر نہیں جاسکتے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہےکہ وہ وادی غزہ کے جنوب میں واقع علاقے میں منتقل ہوجائیں۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ کے لوگ اپنے گھروں سے نکل کر جنوب کی طرف چلے جائیں کیونکہ وہاں اہم فوجی آپریشن شروع کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی اور امریکی وزرائے دفاع کی تل ابیب میں پریس کانفرنس ہوئی ہے جس میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کانفریس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کو زندگی عزیز ہے وہ غزہ چھوڑ دےہم غزہ سے حماس کا مکمل خاتمہ کرنے جارہے ہیںحماس نے جو بھی کیا یہ آئیڈیا ایران کا تھاحزب اللہ اور حماس ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ پیسہ اور آئیڈیا ایران نے فراہم کیا حماس نے اس پر عمل کیا۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا جنگی بنیادوں پر اسرائیل کی مدد کرے گاکوشش کریں کہ اسرائیل کو جو چاہیے اسے مل جائےہم اسرائیل کے ساتھ ایسے کھڑے ہیں جیسے یوکرین کے ساتھ کھڑے رہے ہیںگولہ بارود اور دفاعی ساز و سامان اسرائیل پہنچ رہا ہے۔