غزہ سمیت فلسطین کے مختلف شہروں پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مزاحتمی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان ہفتے سے شروع ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں اب تک کم از کم 1537 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 500 بچے اور 2760 خواتین شامل ہیں۔
*🇵🇸وزارة الصحة-قطاع غزة
— وزارة الصحة - فلسطين (@MOH_PR) October 12, 2023
*احصائية محدثة لضحايا العدوان الاسرائيلي لليوم السادس الخميس ... الساعة 10.30م
استشهاد 1537 مواطناً منهم ( 500 طفلا و276 سيدة ) واصابة 6612 مواطنا اخر بجراح مختلفة منهم (1644 طفلا و 1005 سيدة)
اصابة 5 مواطنين يحملون الجنسية المصرية خلال العدوان الاسرائيلي
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 6 ہزار 612 افراد زخمی ہوچکے ہیں جن میں 1644 بچے اور 1005 خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ حماس اور اسرائیل کی لڑائی چھٹے روز میں داخل، شہید فلسطینیوں کی تعداد 1440 سے تجاوز کر گئی
آئی سی آر سی
انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس ( آئی سی آر سی ) نے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئے تعداد اور غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
Tonight in Gaza, hundreds of thousands have nowhere to sleep.
— ICRC (@ICRC) October 12, 2023
More than 2 million people lack basic necessities, water and electricity.
Ambulances cannot reach the wounded.
Civilians must be spared from the effects of hostilities. pic.twitter.com/JMmmpU4wKV
آئی سی آر کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں لاکھوں لوگوں کے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے اور 20 لاکھ سے زیادہ لوگ پانی اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں جبکہ ایمبولینسز بھی زخمیوں تک نہیں پہنچ سکتی۔
حماس
حماس نے اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوجی امداد کی پیشکش کرنے والے مغربی ممالک تنازع کا حل تلاش کرنے کے بجائے فلسطینیوں کے قتل عام میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایک ویڈیو بیان میں حماس کے سینیئر اہلکار غازی حماد کا کہنا تھا کہ غزہ میں لوگوں کے پاس رہنے کے لیے کوئی محفوظ علاقہ نہیں ہے، ہر علاقہ اور ہر عمارت ممکنہ حملے کی زد میں ہے، ہر کوئی اسرائیلی کے قتل عام کا نشانہ بن رہا ہے۔
غازی حماد نے غزہ پر اسرائیل کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی محاصرے کی بھی مذمت کی ۔
یہ بھی پڑھیں۔حماس نے اسرائیل پر مزید 150 راکٹ داغ دیئے
ان کا مزید کہنا تھا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنی فوج کو غزہ کے شہریوں کی نسل کشی کی واضح ہدایات دے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے محصور علاقے پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی وجہ سے اب تک 423,000 سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (UNOCHA) نے کہا کہ جمعرات کو دیر گئے غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید 84,444 افراد کا اضافہ ہوا اور اب یہ تعداد 423,378 تک پہنچ گئی ہے۔
ادارے نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کی انتہائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 294 ملین ڈالر امداد کی ہنگامی اپیل بھی کی۔
ہیومن رائٹس واچ
ہیومن رائٹس واچ ( ایچ آر ڈبلیو ) نے اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں وائٹ فاسفورس کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔
گروپ نے کہا کہ اس نے اس ہفتے کے شروع میں لی گئی ویڈیوز کی تصدیق کی ہے جس میں غزہ سٹی کی بندرگاہ اور اسرائیل، لبنان کی سرحد کے ساتھ دو دیہی مقامات پر توپ خانے سے فائر کیے گئے سفید فاسفورس کے متعدد ہوائی دھماکے دکھائے گئے ہیں۔
Breaking: @hrw has confirmed—based on verified video & witness accounts—that Israel used white phosphorus in Gaza & Lebanon. White phosphorus causes excruciating burns—causing lifelong suffering—& can set homes afire. Its use in populated areas is unlawful https://t.co/AzN4bAHkau pic.twitter.com/USyi8fsOf9
— Omar Shakir (@OmarSShakir) October 12, 2023
ایچ آر ڈبلیو نے کہا کہ غزہ جیسے گنجان آباد علاقوں میں وائٹ فاسفورس کا استعمال شہریوں کے لیے خطرے کو بڑھاتا ہے ۔
اسرائیل
اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 3200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں جنگ کے آغاز سے اب تک 258 فوجی مارے جا چکے ہیں۔
War against Hamas—operational update day 7. pic.twitter.com/1XYn4ri6qQ
— Israel Defense Forces (@IDF) October 13, 2023
رپورٹس کے مطابق تقریباً 300,000 اسرائیلی فوجی اس وقت غزہ کی پٹی کے قریب تعینات ہیں۔
غزہ کے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی ڈیڈ لائن
اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہےکہ وہ وادی غزہ کے جنوب میں واقع علاقے میں منتقل ہوجائیں۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ کے لوگ اپنے گھروں سے نکل کر جنوب کی طرف چلے جائیں کیونکہ وہاں اہم فوجی آپریشن شروع کیا جاسکتا ہے۔