فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل پر مزید 150 راکٹ داغ دیئے ہیں۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کی طرف مزید 150 راکٹ داغے ہیں۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے کہا گیا کہ فلسطینیوں کو مسلسل نشانہ بنانے کے جواب میں اسرائیلی شہر عسقلان کی طرف راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔اسرائیل کی فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے انخلا کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈلائن
دوسری جانب اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کی جانب سے بھی جنوبی اسرائیل کے علاقے میں حملوں کی اطلاع دی گئی۔
🚨Sirens sounding in southern Israel🚨
— Israel Defense Forces (@IDF) October 13, 2023
تاہم، حماس کے حالیہ راکٹ حملوں میں کوئی ہلاکت یا کسی فرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ غزہ کوئی باغ نہیں ، اسرائیلی فوج کو زمینی پیش قدمی مہنگی پڑے گی، حماس
علاوہ ازیں غزہ سمیت فلسطین کے مختلف شہروں پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 3200 سے زائد افراد زخمی ہیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں جنگ کے آغاز سے اب تک 258 فوجی مارے جا چکے ہیں۔