فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کوئی باغ نہیں ہے، اسرائیلی فوج پیش قدمی کرے گی تو بھاری قیمت چکائے گی۔
عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کی سیاسی ونگ کے رہنما غازی حماد کا کہنا تھا ہم اسرائیل کی زمینی کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہیں، ہم لڑنے کے لیے تیار ہیں، ہزاروں لوگ ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں۔
غازی حماد کا کہنا تھا کہ اردن اور لبنان کے مسلمان بھی ہمارے لیے لڑنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ وائٹ ہاؤس نے حماس پر بچوں کے سر قلم کرنے کے بیان کی نفی کردی
انہوں نے کہا کہ صرف 12 سو جنگجوؤں نے اسرئیل کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اور اسرائیل کے ناقابل تسخیر اور سپر پاور ہونے کی غلط فہمی دور ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں،حماس کی لڑائی کے دوران بچوں کو نشانہ بنانے سے متعلق الزمات کی تردید
ان کا مزید مہنگا کہنا تھا کہ غزہ باغ نہیں ہے اور اسرائیلی فوج کو زمینی پیش قدمی بہت مہنگی پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔حماس اور اسرائیل کی لڑائی چھٹے روز میں داخل، 1200 فلسطینی شہید، 1300 اسرائیلی ہلاک
یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی چھٹے روز میں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں 1200 فلسطینی شہید اور 1300 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔