وائٹ ہاؤس امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان سے پیچھے ہٹ گیا، حماس پر بچوں کے سر قلم کرنے کے بیان کی نفی کردی۔
خیال رہے کہ جو بائیڈن نے حماس پر بچوں کے سر قلم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق صدر نے وہ بیان اسرائیلی حکام کے بیانات کے تناظر میں دیا تھا، صدر بائیڈن کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے نہ انہوں نے ایسی کوئی ویڈیو دیکھی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حکام پہلے ہی حماس پر لگائے الزامات واپس لے چکے ہیں۔
بدھ کے روز حماس کی جانب سے عام شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانے سے متعلق الزمات کی تردید کر دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں ۔حماس کی لڑائی کے دوران بچوں کو نشانہ بنانے سے متعلق الزمات کی تردید
دوسری جانب حماس نے اپنے حالیہ بیان میں بھی بائیڈن کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے بچوں کے سر قلم کیے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن غازی حماد نے جمعرات کے روز عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں کوئی ایک تصویر دکھا دیں جس میں ہمارے کسی جنگجو نے کسی بچے یا عورتوں کو مارا، ہم عام شہریوں کو نہیں مارتے۔