فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی چھٹے روز میں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں 1450 کے قریب فلسطینی شہید اور 1300 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں اقوام متحدہ کے 12 ارکان اور 27 امریکی بھی مارے گئے۔
اسرائیل کی طرف سے غزہ اور دیگر فلسطینی شہروں پر بدھ کی رات بھی بمباری کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صیہونی فوج نے اپنے حملوں میں فاسفورس بموں کا بھی استعمال کیا جن کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔
Media coverage: "The occupying Israeli army uses internationally banned cluster bombs during its ongoing aggression against Gaza." pic.twitter.com/vL4l6Y8Ma4
— Quds News Network (@QudsNen) October 12, 2023
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی بربریت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1448 تک پہنچ گئی جبکہ 6 ہزار 800 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔
روس کا اہم بیان
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بہترین وقت ہے، کشیدگی ختم ہو تو اسرائیل فلسطین دو ریاستی حل پر جاسکتے ہیں، فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔
اسرائیل نے غزہ ہر 6 ہزار بم گرادیئے
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر 6 روز میں 6 ہزار بم گرائے گئے، غزہ میں 3600 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، غزہ پر حملوں میں 4 ہزار ٹن بارودی مواد استعمال کیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ کا محاصرہ جاری رہے گا، جب تک ضروری ہوا غزہ پر بم برساتے رہیں گے۔
امریکی صدر کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات
امریکی صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی، جس میں اسرائیل فلسطین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیلی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی بربریت کے دوران غزہ میں بے گھر ہونیوالوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار ہوگئی۔
اقوام متحدہ نے بھی اسرائیلی کی بلا تفریق اور وحشیانہ بمباری میں یو این کے 12 ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
حماس نے اسرائیلی خاتون اور دو بچوں کو چھوڑ دیا، القسام بریگیڈ نے خاتون کی سرحد عبور کرتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کردیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ
اسرائیل نے شام پر بھی میزائل حملہ کردیا۔ شامی میڈیا کے مطابق دمشق ایئر پورٹ پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا جبکہ دمشق کے مختلف علاقوں اور حلب میں بھی میزائل گرے تاہم فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پاور پلانٹ بند
اسرائیل کی مسلسل بمباری اور محاصرے کے باعث غزہ کا واحد پاور پلانٹ بھی ایندھن کی کمی کی وجہ سے بند ہوگیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور خوراک، ایندھن اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کی اجازت دینے سے بھی انکار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔اسرائیل کا خوراک اور طبی امداد غزہ پہنچانے کی اجازت دینے سے انکار
غزہ کی پٹی کے واحد پاور سٹیشن نے ایندھن ختم ہونے کے بعد کام کرنا بند کر دیا جس سے 2.3 ملین افراد بجلی کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں اور دیگر سہولیات سے محروم ہو گئے۔
آئی سی آر سی
انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس ( آئی سی آر سی ) نے وارننگ جاری ہے کہ غزہ میں بجلی کی فراہمی کی کمی کی وجہ سے مشینیں بند ہونے کے بعد ہسپتال ’قبرستان‘ میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
غزہ کے ہسپتالوں میں عملے اور سپلائی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے شدید زخمیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 51 افراد شہید اور 281 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت کے مطابق فلسطینی شہداء کی تعداد 1200 تک پہنچ چکی ہے جبکہ تقریباً 5,600 افراد زخمی ہوئے ہیں اور غزہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد گنجائش کے زیادہ ہو چکی ہے۔
اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی تباہ کن بمباری کے باعث غزہ میں 3 لاکھ 38 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں جہاں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں، حالات تیزی سے مایوس کن ہو رہے ہیں اور فلسطینوں کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
اسرائیل
ہفتے کے روز شروع ہونے والے حماس کے حملوں میں اب تک 1300 سے زائد اسرائیلی مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لڑائی کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو 1300 تک پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 3300 اسرائیلی زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے 28 کی حالت نازک اور 350 کی تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی جانب سے تقریباً 150 افراد کو یرغمال بنایا گیا ہے جن میں فوجی افسران بھی شامل ہیں۔
BREAKING: The occupying Israeli army says it has informed the families of 81 Israeli soldiers and officers their sons had been taken captive by the #Palestinian resistance in Gaza. pic.twitter.com/3jT3MMaYow
— Quds News Network (@QudsNen) October 12, 2023
فوجی ترجمان کے مطابق یرغمال بنائے جانے والے 81 فوجیوں کے اہلخانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔