اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے ترسیلات زر سے متعلق مراعاتی اسکیم کی منظوری دیدی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس ہوا ، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ای سی سی نے ترسیلات زر سے متعلق مراعاتی اسکیم کی منظوری دےدی گئی ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بینکوں اورایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے ترسیلات زر کو فروغ حاصل ہوگا، ایکسچینج کمپنیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر زیادہ صلہ ملےگا، ترسیلات زر اسکیم سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر بڑھانے والے بینکوں کو ٹیلی گراف ٹرانسفر چارجز واپس دیئےجائیں گےایکسچیج کمپنیوں کو ایک ڈالر کے بدلے دو روپے ادائیگی کی جائے گی، اس سے پہلے فکسڈ بیس ریٹ ایک روپیہ فی ڈالر تھا۔