سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی ہےہماری جماعت عدم استحکام کے شکار ملکی حالات کو مستحکم کرنے کا ذریعہ ہوگی۔
استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ماضی میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان میں کھوکھلے نعروں کی سیاست کی گئی عوام کو سہانےخواب دکھاکرباریاں لینےوالی جماعتوں نےسیاست میں آنےکےبعد سیاسی مفادات کا تحفظ کیا انہیں ووٹ دینےوالی عوام منشورپر عملدر آمد کیلئےحسرت سےمنتظر رہے۔سیاسی نعرے لگا لگا کر جماعتیں اقتدار میں آئیں سیاسی جماعتیں متحرک تو نظرآئیں مگر کھوکھلے نعروں نےمایوس کیاسیاسی جماعتیں لانگ مارچ میں پریشان ہی نظر آئیںاستحکام پاکستان پارٹی نئے انداز میں سیاست شروع کرے گی۔
انہوں نے کہا آئی پی پی اس سیاسی جتھےکےاندرایک رکن کی حیثیت سےسیاست کا آغاز نہیں کرنا چاہتی بلکہ استحکام پاکستان پارٹی اگروہی روایتی سیاست کرےگی توپھرہم بھی ان جماعتوں میں سیٹیں پکی کرکےذاتی ایجنڈا آگےبڑھاتے رہیں گےہم نےجہانگیرترین اورعلیم خان کی قیادت میں مشکل راستےاورسفرکا آغاز کیا۔
انہوں نے آئی پی پی کی رجسٹریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کےبعد13اکتوبرکوجھنگ سےعوام سےرابطہ فعال کرنےجارہے ہیں13اکتوبرسےعوامی رابطہ مہم،ورکرزکنونشن اورمختلف اجتماعات کریں گے۔اجتماعات ثابت کریں گے استحکام پاکستان پارٹی عوام کےحقیقی نمائندوں کی جماعت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں علامہ اقبال کےخوابوں کی تعبیرنظرآئےگی آئی پی پی پاکستان کواستحکام کی جانب گامزن کرنےکیلئےپرعزم ہےہمارامقصد سیاست اورریاست کویکجاکرناہےبکھری ہوئی قوم اضطراب،ہیجان اوراتفراتفری کاشکار
ہےانتشارشدہ بیانیےکےساتھ جڑی قوم سیاسی،لسانی گروہ بندیوں کاشکارہےلوگوں کوقوم کےطورپراکٹھاکرناآئی پی پی کا منشورہےہمارامنشورپاکستان کی ترقی اورخوشحالی کاروڈ میپ ہے۔
ڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ سیاست میں پاکستان کےعوام کوکھوکھلےنعروں کےبجائےسروس ڈیلیوری پروگرام کی ضرورت ہےعوام کوسیاسی ایندھن بنایاگیاعوام کےووٹ صرف نوٹ اکٹھےکرنےمیں استعمال ہوئے ہیںماضی میں ووٹ کےعزت کےنعرےسنےلیکن ووٹرکوعزت کی کوئی بات نہیں ہو ئی ووٹ کاامین اورکسٹوڈین ووٹرہےووٹ کی عزت کیسےممکن ہوسکتی ہےجب تک ووٹرکےعزت نفس کاتحفظ نہ ہوا۔آئی پی پی ووٹرکوعزت دیناچاہتی ہےووٹرکےبنیادی حقوق کاتحفظ یقینی بنائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: ۔ استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کمیشن پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگئی
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کی تمام پالیسیوں سےجڑےاقدامات ماڈرن ترقی یافتہ خوشحال پاکستان کیلئےیہ قومی پروگرام ہےاس پروگرام کوسپہ سالارکی قیادت میں آگےبڑھایاجاتاہےکوئی بھی ریاست کمزور معیشت کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر نیشنل اسٹریٹجی کاتحفظ نہیں کرسکتی کمزور دفاع پاکستانیوں کی شناخت،اساس،وقار،تشخص کارشتہ سیاسی وجغرافیائی سرحدیں نہیںکمزورمعیشت ریاست کی اساس کودیمک کی طرح کھوکھلاکررہی ہے۔
اسلام آبادمیں سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنھوں نے پیسوں کے عوض دھرتی کی شناخت بیچی ہے وہ معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ غیرقانونی تارکین وطن نے پاکستان کے ساتھ نمک حرامی کی۔ان کے ساتھ ساتھ پیسوں کے عوض غیرقانونی افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنا کر دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایپکس کمیٹی کےفیصلوں کےمطابق غیرقانونی تارکین وطن کی کئی نسلیں پروان چڑھائیں جب بھی انہیں موقع ملا انہوں نے پاکستان کوزخم کیےاب وقت آگیا ہےہمیں اپنے گھر سے گند کوصاف کرنا ہوگا دوسروں کابوجھ اٹھانےکےبجائےوسائل اپنےشہریوں پرلگانےہوں گے یر قانونی سرگرمیوں ٰ میں ملوث گروہ مافیا کی شکل اختیارکرچکےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ۔ آئی پی پی کا انجکشن معاملے کی تحقیقات اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس میںنواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا دور دورہ ہے،کپتان کومیدان میں خود آنا پڑتا ہےٹاس کے لئے کپتان ہی ہوتا ہے ٹیم بعد میں آتی ہےمیڈیا پوچھتا ہے کہ21 اکتوبر کو کوئی وی آئی پی پاکستان آ رہا ہے۔ 21اکتوبر کو آنے والے مہمان 21 توپوں کی سلامی کے حق دار ہیں۔ دل کے عارضہ کی رپورٹ سے ووٹر کو زچ پہنچتی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی تمام جماعتوں کا سیاسی محاذ پر مقابلہ کرے گی نئی حلقہ بندہاں ضروری ہیں، عارضی فہرست دیدی گئی ہےجب حتمی فہرستیں لگ جائیں تو صورتحال سامنے آئے گی۔
سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےتحریک انصاف کے رہنما کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا کہ عثمان ڈار نے سیالکوٹ سے تحریک انصاف کا صفایا کرایاقومی اسمبلی کی ایک سیٹ سیالکوٹ سے نہیں نکالی عثمان ڈار نے پارٹی کے اندر پارٹی بنارکھی تھی عثمان ڈار نے عمران خان کو 9 مئی کی گندی گیم کا مین آف دی میچ قرار دیا ہےعثمان ڈار اب عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ۔ آئی پی پی نےعام انتخابات کیلئے صدر کی تجویز کردہ تاریخ مسترد کر دی
فردوس عاشق اعوان نےکہا عثمان ڈار کی والدہ سے کہنا چاہتی ہوں کہ دھرتی ماں کا احترام بھی ضروری ہےوکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتےایک پول چننا پڑتا ہےسیالکوٹ کے عوام بیوقوف نہیںہیں۔ ڈار فیملی ڈبل وکٹ ٹورنا منٹ کھیل رہی ہے ہم نے ان پر نظررکھنی ہےدال میں کچھ تو کالا ہے جو انہیں اپنی صفایاں دینا پڑ رہی ہیںیہ لوگ اپنی ہی جماعت پر خود کش حملے کرتے رہے ہیں۔ ا