استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب حکومت سے ایوسٹن انجکشن کے معاملے کی تحقیقات اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
پنجاب میں جعلی انجکشن سے مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کو معیاری اورموثر علاج فراہم کررنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔
پنجاب میں انتظامی نا اہلی سے درجنوں مریض بینائی سے محروم ہو گئے. عوام كو معیاری اور موثر علاج فراہم كرنا حكومت وقت كی ذمہ داری ہے. پنجاب میں جعلی انجكشن اور ادویات كے باعث اس سے قبل بھی سینکڑوں مریضوں كو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چكا ہے. آئی پی پی پنجاب حكومت سے جامع تحقیقات اور اس…
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) September 25, 2023
پنجاب میں انتظامی نااہلی سےدرجنوں مریض بینائی سےمحروم ہوئے۔نجاب حكومت كو متاثرہ افراد کیلئے تمام وسائل بروئے كار لانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جعلی انجکشن اورادویات اس سے قبل بھی سینکڑوں مریضوںکونقصان پہنچ چکی ہیں،آئی پی پی پنجاب حکومت سے جامع تحقیقات کامطالبہ کرتی ہے۔اوراس گھنائونے کاروبارمیں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔