امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن (ڈی این سی) کی امیدوار نامزدہونے کے لیے پارٹی کے کافی مندوبین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔
ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن (ڈی این سی)پارٹی میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس صدراتی امیداور کیلئے بھاری مندوبین کی حمایت حاصل کر لی، ڈیموکریٹک امیدوار کے لیے 1976 مندوبین کی حمایت لازمی ہے، امیدوار کے نام کا حتمی اعلان 19 اگست کو شیڈول ڈیموکریٹک کنونشن میں ہوگا۔
کملا ہیرس اپنی انتخابی مہم کا آغازبدھ سے وسکانسن کے شہر ملواکی سے کریں گی، تین دن میں کملا ہیرس کے انتخابی فنڈ میں دس کروڑ ڈالر سے زائد چندہ دیا گیا،امریکی نائب صدر کملا ہیرس نامزدگی کیلئے منتخب ہونےکے لیے کافی ڈیموکریٹک مندوبین کی حمایت حاصل کرنے کے بعد منگل کو پہلی بار صدارتی امیدوار کے طور پر ریاست وسکونسن میں مہم چلائیں گی۔
امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے اپنی پارٹی کے نامزد امیدوار بننے کے لیے درکار وسیع حمایت حاصل کرنے پر فخر ہےمیں جلد ہی باضابطہ طور پر نامزدگی قبول کرنے کی منتظر ہوں۔