چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر)امجد زبیر ٹوانہ سےملاقات میں تاجرپھٹ پڑے ۔
اسلام آباد میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر)امجد زبیر ٹوانہ سے تاجروں کی ملاقات ہوئی ، تاجروں نے ایف بی آر میں ٹیکس مشینری کوکھری کھری سنادیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے آئی ایم ایف پروگرام کو مجبوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ ٹیکس کا نفاذ آئی ایم ایف کی بنیادی شرط ہے۔
ملاقات میں تاجروں کا کہنا تھاکہ سرکاری افسران کو گھر، گاڑی سمیت سب سہولیات ملتی ہیں، ہم ٹیکس چور نہیں ہیں، ریاست کو ٹیکس ادا کرتے ہیں، تاجروں نے پراپرٹی ویلیو پر ایڈوانس ٹیکس وصولی واپس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا اور فکسڈ ٹیکس یا سیلف اسسیمنٹ کا پرانا طریقہ کار اختیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
تاجروں نے ہر ماہ کی 15 تاریخ کو ٹیکس کا نفاذ نہ قابل عمل قرار دیدیا ہے،ایف بی آر کا عملہ 15 تاریخ کے بعد دوکانوں کا وزٹ شروع کر دے گا۔