خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
جمعہ کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش
وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے بتایا کہ کل محصولات 1754 ارب روپے ہیں جبکہ کل اخراجات 1654ارب روپے ہیں اور بجٹ 100 ارب روپے سرپلس ہے۔
لازمی پڑھیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نسوار پر ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت
آفتاب عالم نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ ’’ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔ ‘‘
صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ماہانہ پنشن میں 10 فیصد اضافے کی بھی تجویز ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کم از کم اجرات کو 32 ہزار سے بڑھا کر 36 کرنے کی سفارش کی ہے۔