وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نسوار پر ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کردی۔
جمعہ کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا گیا ہے جس سے قبل صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ میں ایک گھنٹہ سے زائد نسوار پر ٹیکس لگانے پر بحث ہوئی۔
لازمی پڑھیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش
بجٹ میں نسوار پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آئی تو وزیر اعلیٰ نے اس کی مخالفت کردی۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نسوارغریب لوگ استعمال کرتے ہیں، اس پر ٹیکس نہ لگایا جائے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم 100 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کر رہے ہیں، بجٹ کی تیاری میں تمام محکموں خصوصاً محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کا کردار قابل ستائش ہے، بجٹ میں شامل عوامی فلاح وبہبود اور اصلا حاتی اقدامات پر عملدرآمد کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔