ملک میں پولیو وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پولیو وائرس: کراچی کی 5 یوسیز ہائی رسک قرار
وزارت صحت کے مطابق پشاوراورکراچی میں 5 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ،کراچی سے تمام مثبت نمونے جینیاتی طور پرافغانستان میں وائرس سےجڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ملک میں پولیو وائرس کا خطرہ منڈ لانے لگا
وزارت صحت کی جانب سے بتایا ہےکہ پشاورسےمثبت نمونے میں پائےجانےوالےوائرس کی جینیاتی جانچ پڑتال جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔پولیوکاخاتمہ نہ کیا توسفری پابندیوں کاسامنا کرناپڑےگا،قائمہ کمیٹی صحت
خیال رہے کہ پولیو وائرس کی وجہ سے کراچی کی 5 یوسیز ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔جبکہ پشاوراور پشین کےماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔