سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت نے خبر دار کیا ہے کہ 3 سال میں پولیوکاخاتمہ نہ کیا توسفری پابندیوں کاسامنا کرناپڑےگا۔
ہمایوں مہمند کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی صحت کا اجلاس ہوا ،جس میں نیشنل کوارڈینیٹرشہزاد بیگ نےبریفنگ میں بتایا کہ اس بات سے اتفاق کرتا ہوں، اوراس پر کام بھی کر رہے ہیں کہ افغانستان سے ہی ماحولیاتی نموبوں میں وائرس پایا جا رہا ہے، اور اب تک افغانستان میں 6 پولیو کیسزآچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کےعلاقے مشکل ہیں،2 سال میں شمالی وزیرستان، بنوں اورلکی مروت سےہی کیسزسامنےآئے،وہاں کہا جاتا ہےفوج نے اور تم نے 3 دن بچانا ہے پھر تمہیں ہم پوچھ لیں گے۔
شہزاد بیگ نے بتایا کہ کئی دفعہ مائیں لڑکوں کو ویکسین نہیں دیتی کبھی لڑکیوں کو نہیں دیتی،اورکبھی کہا جاتا ہےکہ بچوں کی انگلی پر جعلی نشان لگا دو۔
جس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی ہمایوں مہمند نے کہا کہ ایک ہزار 43 مساجد کے امام بھی کے پی میں پولیو کی حمایت میں بات کرتے ہیں،نیااشتہاربنائیں،اس میں بتائیں آپ کےرشتےدارکے بچےنےقطرے نہیں پیئےتوآپ کوخطرہ ہے،3 سال میں پولیوکاخاتمہ نہیں کیا توسفری پابندیوں کاسامنا کرناپڑے گا۔