ملک میں پولیو وائرس کا خطرہ منڈلانےلگا،پشاوراور پشین کےماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ترجمان انسداد پولیوپروگرام کے مطابق پشاور سے5ستمبر اور پشین سے4ستمبر کونمونے لئےگئے،سیوریج کے ان نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے۔
ترجمان انسداد پولیوپروگرام نے یہ بھی بتایا کہ وائرس جینیاتی طور پرافغانستان میں موجود وائرس سےمنسلک ہے۔
نگران وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نےکہا ہے کہ سرحد پارپولیووائرس کی موجودگی ہربچےکیلئےخطرہ ہے، اور پاکستان میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویش ناک ہے،پاکستان اورافغانستان ایک دوسرےکےبغیرپولیوکاخاتمہ نہیں کر سکتے۔
ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ اکتوبرمیں قومی سطح پر پولیو مہم منعقد کی جارہی ہے،جس میں ملک بھر میں4کروڑ سےزائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔