عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریونیو بڑھانے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کیلئے بڑی اسکیم تیار کر لی۔
منصوبے کے تحت 35 لاکھ تاجروں کو بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ ٹیکس اصل دکان مالک سے نہیں بلکہ وہاں کاروبار کرنے والے دکاندار سے اُس کی قابل ٹیکس آمدن پر وصول کیا جائے گا۔
تاجروں کی سالانہ آمدنی کو 12حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، مجوزہ اسکیم نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے لائی جا سکتی ہے، اسکیم پر عمل درآمد کیلئے حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔
دوسری جانب تاجروں سے ماہانہ ٹیکس بجلی بلز کے ذریعے وصول کرنےکی تجویز بھی زیرغور ہے، منظوری کی صورت میں بجلی کے بلز میں تاجروں کیلئے نیا کالم متعارف کرایا جائے گا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کو مجوزہ پلان سے آگاہ کر دیا گیا، پلان پر عملدرآمد سے ریونیو میں اضافہ، معیشت کو دستاویزی شکل ملے گی۔