پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے سیزن 9 کے 23 میچ میںلاہورقلندرزکی پہلی کامیابی سمیٹے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو17رنزسے ہرادیا۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ اورلاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو163رنز کا ہدف دیا۔
Zaman Khan shines along with skipper Shaheen Afridi as Qalandars grab their first win of the season 👏#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #IUvLQ pic.twitter.com/IpLsOrsxWr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2024
لاہورقلندرز کی اننگز:۔
لاہورقلندرزنے پہلے کھیل کر7وکٹ پر162رنزاسکورکئے،وین ڈر ڈوسن نے64رنز کی اننگزکھیلی،شاہین آفریدی30،احسن حفیظ13،فخرزمان 10رنز بناسکے۔شائی ہوپ6،سکندررضا4،صاحبزادہ فرحان2رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔
رومان رئیس نے2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، جبکہ نسیم شاہ،حنین شاہ،عماد،شاداب اورفہیم اشرف کی1-1 وکٹ حاصل کی ۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2024
Islamabad United win the toss and elect to field first 🏏
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/WxgMnj1Her#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #IUvLQ pic.twitter.com/nRaeZqgvAQ
اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز:۔
لاہور قلندرز کے 163رنزکے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم145رنزبناکرآؤٹ ہوگئی ،فہیم اشرف نے41 رنز کی اننگز کھیلی،اعظم خان29،نسیم شاہ27،فہیم اشرف20،کولن منرو15رنزبناسکے،ایلکس ہیلزصفر،آغا سلمان4،شاداب اور جارڈن کاکس نے7-7رنزبنائے، جبکہ زمان خان نے4،شاہین آفریدی نے2وکٹیں حاصل کیں۔
دریں اثنا ٹاس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آپشنز زیادہ ہوں تو بطورکپتان آسانی ہوتی ہے،قلندرز دو مرتبہ کی چیمپئن ہے اور ایک اچھی ٹیم ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم نے پانچ میچز میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی، میں کسی کو الزام نہیں دوں گا،پوری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا،ٹاس جیت کر ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے،یہ پچ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے،190اچھا اسکور ہوگا۔
لاہور قلندرز کاسکواڈ:۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان ، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ:۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، حنین شاہ، نسیم شاہ، رومان رئیس شامل ہیں۔