امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو گرین لینڈ پر قبضے کیلئے منصوبہ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کو گرین لینڈ پر قبضے کیلئے منصوبہ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق نکولس مادورو کی گرفتار کرنے کے بعد ٹرمپ کے قریبی مشیر حوصلہ پاچکے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ روس یا چین کے کسی اقدام سے پہلے ہی جزیرے پر تیزی سے قبضہ کیا جائے۔ وہ وسط مدتی انتخابات سے پہلے عوام کی توجہ ہتانا چاہتے ہیں۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اقدام سے نیٹو کے بکھرنے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ڈنمارک اور ناروے کے سفارتکاروں نے گرین لینڈ کے قریب روسی اور چینی بحری جہازوں کی موجودگی کے دعوؤں کی تردید کردی۔




















