اسلام آباد جی سیون دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ بظاہر گیس لیکیج کے باعث ہوا،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ، دھماکے سے 3 مکان مکمل طور پر تباہ،2 کو نقصان پہنچا، واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 11 افرد زخمی ہوئے۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اموات جھلسنے اور زخمی ملبے تلے دبنے کی وجہ سے ہوئے، جائے وقوعہ سے گیس پائپ لائن گیس کنکشنز کے سیمپل اکٹھے کرلئے گئے۔ 7 بج کر 19 منٹ پر واقع پیش آیا،7 بج کر 37 منٹ پر ریسکیو ٹیم پہنچ گئی، گلی تنگ ہونے کی وجہ مشینری جائے وقوعہ پر پہنچنے میں دشواری ہوئی۔
ابتدائی ریسکیو علاقہ مکینوں نے کیا،بعد میں ریسکیو ٹیموں نے آپریشن مکمل کیا، گیس کس جگہ جمع ہوئی اور آگ لگنے کا سبب کیا تھا؟اس کا تعین کیا جائے گا، دھماکے کی شدت اور نوعیت جاننے کے لیے نمونے اور کیمیائی اثرات جمع کرلئے گئے۔
مزید حادثات سے بچنے کے لیے علاقے کی گیس اور بجلی عارضی طور پر منقطع کر دی، مزید تحقیقات ضلعی انتظامیہ پولیس، فرانزک ٹیمیں اور گیس کمپنیاں مل کر کریں گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک شادی کی تقریب کے دوران گھر میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں 8 افراد جان سے چلے گئے۔ جان سے جانے والوں میں دلہا اور دلہن شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر متاثرہ گھروں کے ملبے سے 19 افراد کو نکالا گیا۔



















