یورپی ممالک نے امریکی دھمکیوں کے پیش نظر گرین لینڈ میں فوجی موجودگی پرغور شروع کردیا۔
بلومبرگ کے مطابق یورپی ممالک کا ایک گروپ گرین لینڈ میں فوجی موجودگی پرغور کررہاہے، برطانیہ اور جرمنی گرین لینڈ میں نیٹوافواج کی تعیناتی پر بات کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ میں نیٹوافواج کی تعیناتی کا مقصد امریکا کی دھمکیوں کوکم کرناہے، تاکہ ٹرمپ کوپیغام دیاجاسکے کہ یورپ آرکٹک سلامتی پرسنجیدہ ہے۔
جرمنی آرکٹک خطے کے تحفظ کیلئے مشترکہ نیٹومشن کی تجویز پیش کریگا، برطانوی وزیرِاعظم نےاتحادیوں سےاپنی موجودگی میں اضافے پر زور دیاہے، کیئراسٹارمر نے فرانس اور جرمنی سمیت دیگر سربرہان سے رابطہ کیاہے۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کو گرین لینڈ پر قبضے کیلئے منصوبہ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق نکولس مادورو کی گرفتار کرنے کے بعد ٹرمپ کے قریبی مشیر حوصلہ پاچکے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ روس یا چین کے کسی اقدام سے پہلے ہی جزیرے پر تیزی سے قبضہ کیا جائے۔ وہ وسط مدتی انتخابات سے پہلے عوام کی توجہ ہتانا چاہتے ہیں۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اقدام سے نیٹو کے بکھرنے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔





















