ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ باہر سے بھیجے گئے دہشت گردوں نے ایران میں ہنگامہ آرائی کی۔ شرپسندوں کو امریکا اور اسرائیل ہدایات دیتے رہے۔ صدر مسعود پزشکیان نے بیرونی سازش بے نقاب کردی۔
مقامی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ اپنے بچوں کو فسادیوں اور دہشت گردوں سے دور رکھیں۔ امن و امان خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں فرق ہوتا ہے، شرپسندوں نے مساجد کو آگ لگائی۔ املاک کو نقصان پہنچایا۔ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ تہران اور اصفہان میں گزشتہ رات بھی پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ درجنوں گاڑیوں اور سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا۔ دو ہفتے سے جاری مظاہرں میں 109 سیکیورٹی اہلکار اور 116 مظاہرین جاں بحق ہوگئے۔




















