پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کردی۔ پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
اسلام آباد میں پرو فیشنل ایم ایم اے لیگ انفنیٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹ انیتا کریم نے اپنے نام کر لی۔ خواتین کی 52 کلوگرام ٹائیٹل فائٹ میں انیتا کریم نے ایران کی پریسا شمش آبادی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم پاکستان کی پہلی پروفیشنل ایم ایم فائٹر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتوحات حاصل کیں۔ انیتا کریم نے پہلی مرتبہ اپنی سر زمین پر پروفیشنل ایم ایم ٹائٹل فائٹ جیت لی۔





















