پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ کے مالک حمزہ مجید نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں کمیونٹی کرکٹ کو دوبارہ زندہ کرنا ان کا بنیادی مقصد ہے، جبکہ جناح اسٹیڈیم کی خستہ حالت دیکھ کر دل دکھتا تھا، اسی لیے اس کی بحالی اور اپ گریڈیشن ان کی اولین ترجیح ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ کرکٹ انفراسٹرکچر پر بھرپور سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لوکل ٹیلنٹ کو پہلی ترجیح دی جائے گی اور سیالکوٹ ٹیم کا ہوم گراؤنڈ بھی سیالکوٹ ہی ہوگا۔
مالک سیالکوٹ ٹیم نے مزید بتایا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں سے بھی رابطے جاری ہیں اور جلد ہی بڑے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر محنت کے ساتھ درست منصوبہ بندی کی جائے تو راستے خود بن جاتے ہیں۔



















