الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے پولنگ کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 29 فروری تک تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی اور صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج مکمل ہوجائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری ہوگا، صدر کے امیدوار آج سے ہی کاغذات نامزدگی وصول کرسکتے ہیں اور کاغذات الیکشن کمیشن، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سے لئے جا سکتے ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ اتحادی جماعتوں نے وفاق میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا
ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم مارچ کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا جس میں پولنگ کا دن بتایا جائے گا۔
لازمی پڑھیں۔ صدر مملکت آئین توڑ رہے ہیں ، آئینی فرض نہ نبھانے کا مقدمہ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امیدوار 2 مارچ دن بارہ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔