سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے عام انتخابات 2024 کے دوران مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی انکوائری کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:۔’ مجھے پھانسی دی جائے‘ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، عہدے سے مستعفیٰ
لیاقت چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ عرصہ پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا تھا لیکن میں اپنی ذمہ داری پر شرمندہ ہوں اور میں نے جو جرم کیا ہے اس پر مجھے سزائے موت دی جائے۔
انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز جو جیتے تھے انہیں ہم نے ہروایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :چیف جسٹس کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی نے گزشتہ روز لیاقت چٹھہ کو بیان دینے کے لئے نوٹس بھیجا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے جمعرات کو الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔