محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے میں بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش کے بعد موسم مزید نکھرے گا اور سردی میں بھی کمی واقع ہوگی،لاہور میں صبح کے اوقات میں گرمی اور رات کے وقت موسم سرد رہتا ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔
دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سےلاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے،جہاں شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 162 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔