الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے این اے 146 سے پیر ظہور حسین قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ای سی پی نے میاں چنوں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 146 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے امیدوار پیر ظہور حسین قریشی کی کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق پیر ظہور قریشی این اے 146 سے ایک لاکھ 12 ہزار 666 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ پیر ظہور حسین قریشی کا مقابلہ مسلم لیگ نواز کے امیدوار پیر اسلم بودلہ سے تھا جو ایک لاکھ 4 ہزار 739 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔
لازمی پڑھیں۔ این اے 46، 47 اور 48 سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل
تاہم ظہور حسین قریشی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا اور اب ان کے خلاف کیس کی آئندہ سماعت 23 فروری کو ہوگی۔
خیال رہے کہ ظہور حسین قریشی نے الیکشن آزاد حیثیت میں لڑا تھا لیکن کامیابی کے بعد گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔