وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تینوں قومی اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق دو حلقوں میں مسلم لیگ ( ن ) اور ایک حلقہ میں آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نے میدان مار لیا ہے۔
جمعرات کے روز پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔
عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں کا بھی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق این اے 46 اسلام آباد 1 سے مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار انجم عقیل خان ، این اے 47 اسلام آباد 2 سے مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار طارق فضل چوہدری اور این اے 48 اسلام آباد 3 سے آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
این اے 46، 1
این اے 46 اسلام آباد سے انجم عقیل خان 81 ہزار 958 حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے حریف آزاد امیدوار عامر مسعود مغل نے 44 ہزار 317 ووٹ حاصل کئے اور ٹی ایل پی کے امیداور غلام قادر 5596 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
لازمی پڑھیں۔ این اے 53 راولپنڈی کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا
این اے 47 ، 2
این اے 47 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کو شکست دی اور ایک لاکھ دو ہزار ووٹ حاصل کر کے فاتح قرار پائے۔
لازمی پڑھیں۔ این اے 128 ، آئی پی پی رہنما عون چوہدری کامیاب، سلمان اکرم راجا ہار گئے
آزاد امیدوار شعیب شاہین نے 86 ہزار ووٹ حاصل کئے جبکہ مصطفیٰ نواز کھوکھر 17 ہزار 916 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 48 اسلام آباد، 3
این اے 48 سے آزاد امیدوار راجا خرم شہزاد نواز نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سید محمد علی بخاری اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کو شکست دی اور 69 ہزار 699 ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار پائے ۔
آزاد امیدوار سید محمد علی بخاری نے 59 ہزار 851 ووٹ لئے جبکہ مصطفیٰ نواز کھوکھر 18 ہزار 572 ووٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔