صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 128 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔
جمعرات کے روز پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔
لازمی پڑھیں۔ این اے 53 راولپنڈی کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا
عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
این اے 128 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کامیاب ہوگئے ہیں۔
لازمی پڑھیں ۔این اے 53 راولپنڈی کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا
عون نے چوہدری نے 172576ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے حریف آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے 159024 ووٹ حاصل کیے۔
دوسری جانب سلمان اکرم راجا نے گنتی میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جس میں اور اس حوالے سے دائر درخواست میں ریٹرنگ آفیسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابی نتائج میں امیدوار کی موجودگی ضروری ہے، ریٹرنگ آفیسر نے ووٹوں کی گنتی کےعمل سے باہر کر دیا عدالت آر او کو امیدوار کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کا حکم دے۔