عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نگران حکومت نےملک بھرمیں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا دہشتگردی کےحالیہ واقعات کےنتیجے میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا،قیام امن،ممکنہ خطرات سےنمٹنےکیلئےحفاظتی انتظامات ناگزیرہیں،
ذرائع کے مطابق کراچی،لاہور کے مختلف علاقوں میں عارضی طور پر سروس معطل ہے، موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کےعلاوہ ملتان میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس متاثرہے،فیصل آباد، بہاولپور،ایبٹ آبادمیں موبائل سروس متاثرہورہی ہے،اسلام آباد،راولپنڈی،اٹک،مری میں موبائل، انٹرنیٹ سروس متاثر ہے،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موبائل فون سروس بند کردی گئی۔۔
عالمی انٹرنیٹ مبصرگروپ کاکہنا ہےکہ پاکستان میں عام انتخابات کےموقع پر انٹرنیٹ سروس معطل ہے،پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش سے کئی علاقے متاثر ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی۔