کاروباری کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی دیکھی جارہی جس کے بعد روپے کے قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق 17 پیسے کی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279.49 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انتخابات سے ایک روز قبل اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 64 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، کے ایس 100 انڈیکس 251 پوائنٹس بڑھکر 65051 پوائنٹس پرپہنچ گی۔
آئی ایم ایف سےسرکلر ڈیٹ پلان منظورہونےکی توقع پر سرمایہ کار سرگرم ہیں۔آئل اینڈ گیس, ریفائنری اوربینکنگ سیکٹرکے شیئرزمیں خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔