انتخابات سے ایک روز قبل اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 64 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،کے ایس 100 انڈیکس 251 پوائنٹس بڑھکر 65051 پوائنٹس پرپہنچ گی۔
آئی ایم ایف سےسرکلر ڈیٹ پلان منظورہونےکی توقع پر سرمایہ کار سرگرم ہیں۔آئل اینڈ گیس, ریفائنری اوربینکنگ سیکٹرکے شیئرزمیں خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 63 ہزار 799 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے۔