پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہمیں کوئی لیول پلئینگ فیلڈ نہیں دی گئی اورنہ نکلنےکی اجازت ہے،تمام پی ٹی آئی قیادت نظر بند ہے یا گرفتار ہیں،عوام کو تاثر دیا جارہا ہے کہ بانی مائنس ہوگئےجبکہ آئندہ حکومت صرف پی ٹی آئی کی بنے گی ۔
اپنے حلقے این اے 10 بونیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتظامیہ کےجانب سے الیکشن انتظامات سے مطمئن ہوںہمیں کوئی لیول پلئینگ فیلڈ نہیں دی گئی اورنہ نکلنےکی اجازت ہے،تمام پی ٹی آئی قیادت نظر بند ہے یا گرفتار ہیں،بانی پی ٹی آئی پربوگس کیسز بنائے گئے،بانی چیئرمین کوعوام سےدورکیا جارہا ہے،عوام کو تاثر دیا جارہا ہے کہ بانی مائنس ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ عوام جان چکے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی دلوں کے دھڑکن ہیںاور 8 فروری کو پی ٹی آئی کو دوتھائی اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ، 8 فروری کو عوام ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے، حکومت اگر بنےگی تو صرف پی ٹی آئی کی بنے گی،9 فروری کے مریم کی پاپا بولیں گے کہ مجھے کیوں نکالا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کےذریعے ہونے والے جلسوں سے میرے کنونشن بڑے ہیں ،نواز شریف کا ملک سےباہر جانا بھی متنازعہ ہے اور واپس انا بھی متنازعہ ہے جبکہ بلاول کے ساتھ کوئی جزبہ نہیں اس کا صرف یہ مقصد ہے کہ آزادامید واروں کو ملا کر حکومت بنائے لیکن بلاول بھول چکے ہیں کہ یہ امیدوآر ازاد نہیں بلکہ پی ٹی آئی ٹائیگر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گوہر خان کا 27سالہ سیاست کا مقصد موروثی سیاست کا خاتمہ کرنا تھا جو کہ میرے شکل میں ثابت ہوگیا ،سینیٹ اور دیگر خصوصی نشستوں اور عہدوں پر میرا کوئی رشتہ دار نہیں ہوگا باجوڑ میں ریحانزیب کے قتل ہمارے لئے بڑا نقصان ہیں ۔
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ملنے والے کھانے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ خان کو کجھور بہت پسند ہے جیل میں سب کو کجھور کھلاتے ہیں ،عمران خان جیل میں جیل کا تیارکردہ کھانا ہی کھاتا ہے ۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ تمام پی ٹی آئی امیدواروں نے سخت مشکلات میں بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا تھا اس لئے ان پر مکمل اعتماد ہے، پی ٹی آئی کارکنان فارم 45 حاصل کرنے تک پولنگ اسٹیشن میں رہیں گے۔