سیکرٹری الیکشن کمیشن نےسیکرٹری کابینہ ڈویژن کے نام خط لکھ کرپی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نےنگران حکومت کوپی آئی اے کی نجکاری سےمتعلق منظوری کےبغیرروک دیاجب تک فیصلہ نہیں کیاجاتانگران حکومت نجکاری سےمتعلق کوئی فیصلہ نہ کرےنگران حکومت پی آئی اے کی نجکاری کی دستاویزات جائزہ لینےکیلئےفراہم کرے
خط کے متن میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید لکھا کہ خبروں میں آیا ہےکہ آرڈننس کےذریعے ایف بی آر میں اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہےنگران حکومت کادائرہ کارآئین اور الیکشن ایکٹ میں واضح ہےایف بی آرکی اصلاحات اہم پالیسی فیصلے میں شامل ہوتی ہےایف بی آرکی اصلاحات کا معاملہ منتخب حکومت کا اختیار ہےنگران وزیراعظم کو مشورہ دیاجائےکہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہ کریںایف بی آرمیں اصلاحات کاجائزہ عام انتخابات کےبعدمنتخب حکومت کیلئےچھوڑدیں۔