الیکشن دوہزارچوبیس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں لاہورمیں الیکشن کمیشن کے احکامات پراٹھارہ مقامات پرپولنگ سامان متعلقہ افسران کے حوالے کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرلاہور نے تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کیا تھااین اے ایک سوسترہ کیلئےگورنمنٹ گریجوایٹ کالج راوی روڈ شاہدرہ سے مخصوص سامان جاری ہے،این اے ایک سواٹھارہ کیلئے یو ای ٹی اقبال آڈیٹوریم کمپلیکس،این اے ایک سوانیس کیلئے یوای ٹی سائنس میوزیم،این اے ایک سوبیس کیلئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارویمن رکھ چھبیل مناواں سے سامان جاری کیا گیا۔
این اے ایک سواکیس کیلئےگورنمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکول، علامہ اقبال روڈ گڑھی شاھو،این اے ایک سوبائیس کیلئے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول صدر،این اے ایک سوتیئس کیلئے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فارویمن کاہنہ نو،این اے ایک سوچوبیس کیلئے ورکرز ویلفیئرہائیرسیکنڈری سکول فاربوائز نشتر کالونی ،این اے ایک سوپچیس کیلئے ورکرزویلفیئر ہائیرسیکنڈری سکول فارگرلز لیبر کالونی ڈیفینس روڈ ،این اے ایک سوچوبیس کیلئے پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی ٹھوکرنیاز بیگ،این اے ایک سوستائیس کیلئے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فارویمن ٹاؤن شپ شاہ جیلانی روڈ پر سامان جار ی کیا گیا۔
این اے ایک سواٹھائیس کیلئے گورنمنٹ گرلزہائی سکول شہدائے اے پی ایس ماڈل ٹاؤن،این اے ایک سوانتیس کیلئے پنجاب ریونیواتھارٹی شاہراہ ایوان تجارت بالمقابل گورنرہاؤس اور این اے ایک سوتیس کیلئے پنجاب ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ پرانی انارکلی سے پولنگ سامان جاری کیا گیا۔
ڈی سی لاہوررافعہ حیدرکا کہنا ہےکہ متعلقہ افسران اوقات کار میں وصول سامان کی محفوظ منتقلی یقینی بنائیں گے،الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام عملے کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں،الیکشن تیاریوں کے تمام مراحل میں سکیورٹی اداروں اور انتظامی افسران سے مکمل کوآرڈینیشن کی جارہی ہے۔