عام انتخابات 2024 کےلیے کاغذات نامزدگی اور اپیلوں کے حوالے سے اہم اعداد وشمار سامنے آگئے۔
اعداد وشمار کے مطابق 2024 کے انتخابات کیلئے 2018 سے زائد کاغذات مسترد کیے گئے، حالیہ الیکشن کیلئے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے13.70فیصد کاغذات مسترد ہوئے، 2018 میں قومی اسمبلی کے10.4 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ الیکشن کیلئے ٹریبونلز نے قومی اسمبلی کے68.56 فیصد امیدواروں کی اپیلیں منظورکیں، قومی اسمبلی کے 31.43 فیصد امیدواروں کی اپیلیں مسترد کی گئیں۔
دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں کے66.66 فیصد امیدواروں کی اپیلیں منظور،33.33 فیصد کی مسترد کی گئی، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے جمع 88.06 فیصد کاغذات منظور کیے گئے۔