محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں رات سے ہی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہورائیر پورٹ کے علاقے میں سب سے زیادہ 13.5 ملی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی جبکہ جیل روڈ اور لکشمی چوک کے علاقوں میں 6.5 ملی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12 اور کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
صوبائی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد جبکہ ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ، بارش کے بعد ایئر کوالٹی انڈیکس میں بھی نمایاں کمی آگئی ۔
شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 150 سے نیچے آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔