وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے انتخابات کے التوا سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔ کہا پاکستان بھر میں شہری ا8 فروری کو ووٹ کے ذریعے قومی و صوبائی اسلمبیوں کیلئے اپنے نمائندوں کا چناؤ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ اور الیکشن کمیشن حکام کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت ا8 فروری کو ملک بھر شفاف الیکشن کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی تیاریاں مکمل کر چکی۔ ہم کسی کی پارٹی نہیں۔ حکومتی و عدالتی فیصلوں پر تنقید عوام کا حق ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات غلام مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن میں تاخیر کی باتیں کرنے والوں پر واضح کر دیا۔ کہا مشکل حالات کے باوجود نگران حکومت اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے پر عزم ہے، انہوں نے کہا کہ جمعرات 8 فروری کو پرامن اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے ہمارے پاس کافی وسائل دستیاب ہیں۔ مسلسل اس مؤقف کو دہراتا رہا ہوں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان کے مطابق انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کا کہنا تھا کہ شہری بے خوف ہو کر ووٹ ڈالیں۔ پولیس اور پاک فوج سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے دو ٹوک کہا کہ نگران حکومت کسی کی طرف دار ہے اور نہ ہی پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر کوئی پابندی ہے، ہم ایک آزاد ملک ہیں اور انہیں نگران حکومت اور عدالتوں سمیت کسی بھی چیز پر تنقید کرنے کا پورا حق ہے۔ جہاں تک عدالتوں کے فیصلوں کا تعلق ہے تو نگران حکومت ان فیصلوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی ۔ ہم عدالتوں کو کنٹرول نہیں کرتے۔