عام انتخابات کےلیے 11 حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 11 حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ شروع کردی گئی، قومی اسمبلی کے 7،صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 16 حلقوں میں نئے بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں،4 قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ اشاعت گزشتہ ہفتہ کی گی تھی۔
سپریم کورٹ میں مختلف ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف 49 درخواستیں دائر کی گئیں، ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف 16درخواستیں منظور جبکہ 24 مسترد ہوئیں، ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف 9 درخواستوں سےمتعلق فیصلہ تاحال نہیں آیا۔