بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل فضائی راستے سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوادر، پنجگور،کیچ اور خاران میں بیلٹ پیپرز ائیر لفٹ کیے جایں گے۔ باجوڑ اور کرم ایجنسی میں بھی بیلٹ پیپرز کی ترسیل فضائی راستے سے ہوگی۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بیلٹ پیپرز ہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی کے ذریعہ بھجوائے جائیں گے۔ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی آج سے شروع کردی گئی۔
بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی۔ خیبر پختونخوا کے 90 فیصد ووٹوں کی طباعت مکمل ہو گئی ہے۔ پنجاب کے 80 اور سندھ کے 60 فیصد بیلٹ پیپرز کی چھپائی بھی مکمل ہو گئی ہے۔