ملک میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سےمحض چند دن قبل تحریک انصاف کے رہنما غلام مرتضیٰ ستی نے ساتھیوں سمیت دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما غلام مرتضیٰ ستی نے پاکستان پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ، اوران کی اور بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتےہوئےساتھیوں سمیت دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کر دیا۔اورپیپلز پارٹی کےنامزدامیدواروں کی حمایت کااعلان بھی کیا۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے غلام مرتضیٰ ستی اوردیگررہنماؤں کوخوش آمدید کہا،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اوراسلام آباد میں پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی،جیالوں کی پیپلزپارٹی کےشانہ بشانہ جدوجہدکولازوال تاریخ ہے۔راولپنڈی اوراسلام آبادکےسیاسی کارکنان جمہوری روایتوں کےامین رہےہیں۔
واضح رہے کہ غلام مرتضیٰ ستی 2002ءمیں پیپلزپارٹی کےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےتھے۔