راولپنڈی میں مصروف ترین شاہراہ مری روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ، تین شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق رابی سینٹر کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیزرفتار کار بےقابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی ایک کار اورموٹر سائیکل سے ٹکرا گئی،حادثے میں 25 سال کا زوہیب اور 42سال کا رضوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
انسٹھ سال کا منیر اور بیس سال کا مزمل شدید زخمی ہوئےجنہیں بینظیربھٹو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جبکہ چونتیس سال کے شہریار کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔





















