ملکی معاشی ترقی سے متعلق حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے تخمینوں میں تضادات سامنے آگئے۔
آئی ایم ایف کے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ 3.2 فیصد ہے، آئی ایم ایف نے اکتوبر 2025 کے مقابلے جی ڈی پی میں 0.4 فیصد کمی کی نشاندہی کردی۔
رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 4.1 فیصد رہے گی، عالمی بینک نے اس سال 3 فیصد، اگلے سال 3.4 فیصد گروتھ کی پیش گوئی کر دی۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کا موجودہ مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد ہے، موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی 3.7 فیصد رہی۔
آئی ایم ایف کے مطابق 2026 میں عالمی جی ڈی پی نمو 3.3 فیصد رہنے کی توقع ہے، 2027 عالمی اقتصادی نمو 3.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بین الاقوامی شرح نمو گزشتہ سال اکتوبر کے اندازے سے زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کی 2026 کی اقتصادی نمو 2.4 فیصد متوقع ہے، چین کی 2026 کی شرحِ نمو 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی نمو میں اضافے کی وجہ مصنوعی ذہانت کے پیداواری فوائد ہیں۔



















