وفاقی حکومت نے سالانہ پبلک اور آپشنل چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کردیا۔
رواں سال 11 عام تعطیلات اور23 آپشنل چھٹیاں ہوں گی، یکم جنوری کے بعد 18 فروری اور یکم جولائی کو بینکس بند رہیں گے۔ 5 فروری یوم کشمیر، 23 مارچ کو پاکستان ڈے کی چھٹی ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق 23،22،21 کو عیدالفطر کی متوقع چھٹیاں ہوں گی، یکم مئی لیبر ڈے اور 28 مئی کو یوم تکبیر پر بھی سرکاری چھٹی ہو گی۔ 29،28،27 مئی کو عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔
رواں سال 24 اور 25 جون کو نو اور 10 محرم جبکہ 14 اگست کو یوم آزادی کی چھٹی ہوگی، 25 اگست کو عید میلاد النبیﷺ، 9 نومبر کو اقبال ڈے منایا جائے گا۔ 25 دسمبر کو ملک بھر میں قائد اعظم ڈے پر عام تعطیل ہوگی۔ مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کی چھٹی بھی ہوگی۔





















