کراچی میں گل پلازہ میں بھڑکے شعلے 20 گھنٹے بعد بھی نہ بجھائے جاسکے۔ اب تک فائرفائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 52 افراد لاپتا ہونےکی تصدیق کردی گئی۔ آگ سے گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل چکے۔ مخدوش عمارت کے متعدد حصے زمین بوس ہوگئے۔
گل پلازہ میں بھڑکے شعلے 20گھنٹے بعد بھی بجھائے نہ جاسکے، آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے۔ آگ سے گل پلازہ کاگراؤنڈ اورمیزنائن فلور مکمل طورپرجل چکا، آتشزدگی سےمتاثرہ عمارت کے متعدد حصےزمیں بوس ہوگئی، سیکڑوں دکانداروں کی برسوں کی کمائی جل کرراکھ ہوگئی۔
سانحے میں 50 افراد لاپتا ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ ڈی سی آفس میں لاپتا افراد کے لئے ڈیسک قائم کردیا گیا۔ 50 افراد کی فیملیزنے پیاروں کی گمشدگی کی شکایات درج کرادیں۔
شاپنگ مال میں کام کرنےوالا عارف کل رات سے لاپتا ہیں، شادی کی خریداری کیلئے آئی ایک ہی خاندان کی4خواتین لاپتا ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بیسمنٹ اوراندرونی حصےسے آوازیں آ رہی ہیں۔
مجموعی طور پر 3 اسنارکلز، 2 باؤزرز اور 14 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فائر فائٹرز کے لیے ہر اگلے منٹ ایک نئی آزمائش ہے، کیونکہ آگ سے نہیں موت سے مقابلہ جاری ہے۔
تاجر رہنما عتیق میر کا کہنا ہے کہ کراچی کے گل پلازہ میں آگ سے تاجروں کا تقریباً 3 ارب روپے کا نقصان ہوا ۔ ہر دکان میں 25 سے 30 لاکھ روپے کا مال تھا ۔ شادیوں کا سیزن ہے اور عید قریب ہے ۔ حکومت متاثرہ تاجروں کےلیے بولٹن مارکیٹ طرز کے پیکج کا اعلان کرے ۔ کہا شہر میں کل یوم مذمت اور یوم سوگ منایا جائے گا۔





















