نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، یہ گھناؤنا حملہ ہمارے مشترکہ دشمنوں کی جانب سے کیا گیا۔
ایران کے شہر سراوان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس پر فائرنگ کردی، واقعے میں 9 پاکستانی شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ تمام افراد مزدوری کیلئے ایران گئے ہوئے تھے۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دہشتگردی کی یہ واردات پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔
مزید جانیے : ایران میں دہشت گردی، 9 پاکستانی شہید، 5 زخمی
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان اور ایران کے مشترکہ دشمنوں کی جانب سے کیا گیا۔
نگران وزیر خارجہ نے جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔