عام انتخابات 2024 کیلئے ملک بھر میں بانوے ہزار تین سو تریپن پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے اکتیس ہزار چھ سو سڑسٹھ پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ بیس ہزار چھ سو چھ انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکیم کے مطابق 8 فروری کےالیکشن کیلئےملک بھرمیں 92 ہزار353 پولنگ اسٹیشن قائم ہوںگے صوبہ پنجاب میں 52 ہزار 412 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیںپنجاب میں30755 پولنگ اسٹیشن نارمل،51،617 حساس6040 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے جن میں 4 ہزار 831 پولنگ اسٹیشن نارمل ، 6180 حساس ، 4 ہزار 726 انتہائی حساس ہیں سندھ میں 19 ہزار 96 پولنگ اسٹیشنز میں سے 4 ہزار718 پر امن و امان کا کوئی خطرہ نہیں 6 ہزار 576 حساس اور 7 ہزار 802 انتہائی حساس ہیں ۔
رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے اور کم ترین آبادی والے صوبے بلوچستان میں 5 ہزار 67 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ان میں سے صرف 961 پولنگ اسٹیشن نارمل ہیں 2068 کو حساس جبکہ 2038 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔